خان صاحب ضد چھوڑ کر آصف زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لیں: راجہ پرویز اشرف
10-03-2024
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خان صاحب ضد چھوڑ کر آصف زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لیں۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے، انشاءاللہ نومبر میں آئینی عدالت اپنا کام شروع کر دے گی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت مکمل کرنا چاہتی ہے ، پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ میں بھر پور شرکت کریگی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یک جہتی کیلئے ہم سب متحد ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں طاقت کا استعمال رکوائیں۔