مسلمانوں کا نام اونچا رکھنے پر ایران کا مشکور ہوں: عارف علوی

10-03-2024

(لاہور نیوز) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کا نام اونچا رکھنے پر ایران کا مشکور ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کا اسرائیل اتنا بڑا ظلم کر رہا ہے اسے روکنا چاہئے، اسرائیل غنڈوں کی طرح مسلمان ممالک کو تباہ کر رہا ہے، مسلمان ممالک کو بھی کھڑے ہونا چاہئے, قائد اعظم کا موقف یہی تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے. عارف علوی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی پامالی ہو رہی ہے، کیا ضرورت تھی اس وقت 63 کو دیکھنے کی، جعلی اسمبلی اس قابل نہیں کہ ترمیم کر سکے، بھٹو کے خاندان سے ہی کہیں آئین کو آگ نہ لگ جائے، یہ ظالمانہ طریقے سے ملک کا نظام چلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سمیت کسی کو آئین کے تحت ریلیف نہیں ملا۔ سابق صدر مملکت نے مزید کہا کہ رجیم چینج کرنے والوں کے ساتھ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئین کا نام باقی رکھیں گے، تحریک انصاف پُرامن جماعت ہے، ہر جلسے میں پولیس اس کے کارکنوں پر تشدد کرتی ہے۔