مرضی کے فیصلوں سے ملک اور معیشت کو نقصان پہنچا، طلال چودھری
10-03-2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلوں سے ملک اور معیشت کو نقصان پہنچا۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ آج آئین اور قانون کی بالادستی ثابت ہوئی ہے، یہ نظام عدل پر دھبہ تھا، یہ آمریت کو دوام دینے والی ججمنٹ تھی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آئین کو ری رائٹ کیا گیا بلکہ اس سے بھی آگے گزر گئے، یہ کیس ڈھائی سال سے زیر التوا ہے، فیصلہ پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا موجودہ فیصلہ انہی فیصلوں کا تسلسل تھا جو ثاقب نثار سے شروع ہوئے۔