ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی
10-03-2024
(لاہور نیوز) عالمی و ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مزید کمی آ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالرز کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی سطح پر فی اونس سونا 2 ہزار 642 ڈالرز کا ہو گیا۔ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے عالمی سطح پر کمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا کے نرخوں میں 1100روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کے نرخ 2لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہو گئے ہیں۔