چوبیس گھنٹے میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 152 نئے کیسز رپورٹ

10-03-2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوبیس گھنٹے میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتے میں 746 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 2117 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی سے 133، لاہور سے 4 اور چکوال سے 2 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ اور اٹک سے تین تین کیسز رپورٹ ہوئے، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، مظفرگڑھ، ڈی جی خان اور لیہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی کے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت ادویات کا سٹاک موجود ہے۔