ریلویز پولیس کی ہفتہ وار فلاحی کارروائی، لاہور ڈویژن نمایاں رہی

10-03-2024

(لاہور نیوز) ریلویز پولیس نے ہفتہ وار فلاحی کارروائی کی تفصیل جاری کر دی۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق23 سے 29 ستمبر تک 17 گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچے/بچیاں ورثا کے حوالے کئے، 33 مسافروں کو تقریباً 3 لاکھ 76 ہزار مالیت کا گمشدہ سامان واپس کیا گیا، معمر افراد اور زخمیوں سمیت 417 مسافروں کو وہیل چیئر اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور ڈویژن کارکردگی کے حساب سے نمایاں رہی، لاہور ڈویژن نے 14 مسافروں کو تقریباً 1 لاکھ 15 ہزار کا گمشدہ سامان واپس کیا، اسی تناظر میں پشاور ڈویژن نے 1، راولپنڈی 2، لاہور 4، ملتان 3 اور کراچی ڈویژن نے 7 بچوں/بچیوں کو ورثا کے حوالے کیا۔ اس کے علاوہ گمشدہ سامان اور دیگر امداد کی صورت میں پشاور ڈویژن نے 104، راولپنڈی 134، لاہور 43، ملتان 28، سکھر 19، کوئٹہ 6 اور کراچی ڈویژن نے 116 مسافروں کی معاونت کی، راولپنڈی ڈویژن نے 1 لاکھ 26 ہزار اور ملتان نے 88 ہزار مالیت کا قیمتی گمشدہ سامان مسافروں کے حوالے کیا۔