ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے خواتین سے چھیڑ خانی کرنیوالے لڑکے گرفتار کروا دیئے

10-03-2024

(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے راہ چلتی خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے اوباش لڑکے گرفتار کروا دیئے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر، بیٹے اور رشتہ دار خاتون کے ساتھ رات کے وقت گھر واپس جا رہی تھی، چند اوباشوں نے ان کا راستہ روکا، بدتمیزی کی اور انہیں ہراساں و پریشان کیا، شور مچانے پر ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر کال موصول ہوتے ہی فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا، بھلوال پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا، خواتین ایمرجنسی میں 15 کال پر 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں۔