لیسکو کا نادہندگان سے ریکوری تیز کرنے کا فیصلہ
10-03-2024
(لاہور نیوز) لیسکو نے نادہندگان سے ریکوری تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایک روز کے دوران 195 نادہندگان سے 50 لاکھ 5 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی، ناردرن سرکل میں 29 نادہندگان سے 82 ہزار روپے سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 17 نادہندہ سے 10 لاکھ 1 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 24 نادہندگان سے 89 ہزار روپے سے زائد اور ساؤتھ سرکل میں 15 نادہندگان سے 84 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی، ننکانہ سرکل میں 26 نادہندگان سے 31 ہزار روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 45 نادہندگان سے 70 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ سرکل میں 10 نادہندگان سے 13 ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 29 نادہندگان سے 35 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے تمام افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں، لیسکو چیف نے نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کی ہدایت کر دی۔