سی ٹی او لاہور کی میڈیا بریفنگ کے دوران شہری کا 2 ہزار چالان پر احتجاج

10-03-2024

(لاہور نیوز) بھاری بھرکم چالان سے شہری تنگ آ گئے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کی میڈیا بریفنگ کے دوران شہری نے 2 ہزار چالان پر احتجاج کیا، 2ہزار کے چالان پر شہری خود کو پیٹتا رہا۔ شہری سی ٹی او لاہور سے میڈیا بریفنگ کے دوران سوال کرنا چاہتا تھا، سی ٹی او کے سکیورٹی سٹاف نے سراپا احتجاج شہری کو سوال کرنے نہیں دیا، شہری نے سی ٹی او کے ساتھ موجودہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہری کا کہنا تھا2ہزار کا چالان غریب آدمی پر ظلم ہے، اس کو کم کیا جائے، 40 سال نواز شریف کی خدمت کی لیکن اس حکومت نے مہنگائی کے باعث ہمارا کچومر نکال دیا ہے۔