آٹھ فروری سے الیکشن کمیشن نے کوئی انصاف والا کام نہیں کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد

10-03-2024

(لاہور نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے آٹھ فروری 2024 سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی بھی انصاف پر مبنی کام نہیں کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کو بنے تقریباً 77 سال ہو چکے ہیں، صرف آئین پاکستان 1973 ہی پاکستان میں ایک اچھی چیز ہوئی، ساری سیاسی جماعتوں نے ملکر پاکستان کی عوام کے لئے کام کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا آج ہم اس جگہ کھڑے ہیں جہاں فارم 45 چوری کرکے جعلی حکومت بنائی گئی، یہ الیکشن کمیشن پاکستان کی بدنیتی ہے، الیکشن ٹریبونل کام نہیں کر رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی غلطی درست کرنے کی کوشش کی، جعلی حکومت نے سپریم کورٹ کے خلاف جنگ چھیڑ دی، جعلی حکومت نے عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔