نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری، مظاہرین کلب چوک پر موجود
10-03-2024
(لاہور نیوز) نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج گیارہویں روز بھی جاری ہے۔
کلب چوک پر مظاہرین موجود ہیں، مال روڈ پر ٹریفک تا حال بند ہے، نہر سے گورنر ہاؤس تک دونوں اطراف کی ٹریفک بند ہے، کلب چوک سے ڈیوس روڈ کی طرف بھی دونوں اطراف ٹریفک مسلم لیگ ہاؤس تک بند ہے۔ اس کے علاوہ نہر سے مال روڈ پر آنے اور جانے والی ٹریفک متبادل راستوں سے گزاری جا رہی ہے۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سے مذاکرات میں بریک تھرو نہ ہو سکا، مظاہرین کا کہنا ہے آج شام دوبارہ مذاکرات کا امکان ہے، مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج جاری رہے گا۔