فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملک پاؤڈر گودام پر چھاپہ، 10 ہزار کلو ناقص سکمڈ پاؤڈر ضبط

10-03-2024

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شبستان چوک میں ملک پاؤڈر گودام پر چھاپہ مار کر 10 ہزار کلو ناقص سکمڈ پاؤڈر ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص پاؤڈر ضبط کر کے یونٹ بند کروا دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ناقص اور مضر صحت خشک پاؤڈر کو معروف برانڈز کی پیکنگ لگائی جا رہی تھی، قوانین کے خلاف ملک پاؤڈر زمین پر رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید کا کہنا تھا صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑے، مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار پائی گئی، ورکرز کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس عدم موجود پایا گیا۔