فارمی انڈے 15 روپے فی درجن سستے ہو گئے

10-03-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو تھوڑا سا ریلیف مل گیا، فارمی انڈے 15 روپے فی درجن سستے ہو گئے۔

 فارمی انڈوں کی قیمت 291 روپے فی درجن ہو گئی، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 610 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ادھر مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے، زندہ برائلر ہول سیل 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر ہے۔