نابینا افراد کے حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کیساتھ میٹنگ طے

10-03-2024

(لاہور نیوز) 10 روز کی محنت رنگ لے آئی، نابینا افراد کے حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

نابینا افراد کے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کیساتھ 5 گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے ، مظاہرین کی جانب سے مال روڈ کلیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، مظاہرین اب سڑکیں بلاک نہیں کریں گے۔ مظاہرین کی آج شام کو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کیساتھ ایک اور میٹنگ ہو گی، وزیر سوشل ویلفیئر کے ساتھ میٹنگ کے بعد مظاہرین اپنے گھروں کو لوٹ جائیں  گے، شہریوں کی آسانی کیلئے مظاہرین فی الحال باغ جناح میں رکیں گے۔