نابینا افراد نے کلب چوک مکمل بند کر دیا، چاروں اطراف ٹریفک بلاک
10-02-2024
(لاہور نیوز) نوکریاں اور دیگر مراعات حاصل کرنے کیلئے دس روز سے دھرنے دے کر احتجاج کرنے والے نابینا افراد نے ایک مرتبہ پھر کلب چوک کو مکمل بند کر دیا۔
کلب چوک مال روڈ پر چاروں اطراف سے ٹریفک جام ہو گیا، نابینا مظاہرین اور شہریوں میں راستہ نہ ملنے پر تلخ کلامی کے واقعات ہوتے رہے، نابینا افراد نے مال روڈ پر ڈیوس روڈ کے سامنے والا چوک دن کے بیشتر وقت بند کر رکھا تھا، شہری شکایت کرتے رہے کہ نابینا مظاہرین نے راستے بند کر کے ہمیں پریشانیوں سے دوچار کر دیا ہے۔ اس موقع پر متعدد شہری راستہ نہ ملنے پر بصارت سے محروم افراد کی منت سماجت کرتے رہے، بعض شہریوں کی ان مظاہرین سے تکرار تلض صورتحال بھی اختیار کر گئی، دفاتر جانے والے شہری پریشانی سے دوچار رہے، بصارت سے محروم افراد راستہ نہ چھوڑنے پر بضد رہے۔ نابینا افراد کے احتجاج کے دوران شہری طویل راستے اختیار کرنے کے باعث وقت ڈیوٹی پر نہ پہنچ پائے جبکہ مظاہرین نے موٹر سائیکل سواروں کوبھی راستہ نہیں دی تاہم اس رویہ پر بعض شہری بصارت سے محروم افراد سے سیخ پا بھی ہوئے۔