پنجاب حکومت نے 11 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
10-02-2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے 11 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جبکہ سی اواوٹیوٹا قرۃالعین میمن کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا، ڈی سی گوجرانوالہ محمد طارق کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمرانہ توقیر کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی، فرحان فاروق کو ڈپٹی کمشنر بہاولپور جبکہ عثمان خالد کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح نوید احمد کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، سفی اللہ خان کو ڈپٹی کمشنر چنیوٹ تعینات اور محمد عمر سے ڈی سی چنیوٹ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا، دوسری جانب ظہیر انور کو ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ عثمان علی ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس اہنڈ یوتھ افیئرز ،آصف حسین کو ڈپٹی سی ای او پی ایس پی اے تعینات کر دیا گیا۔