آئینی ترمیم کا معاملہ: نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام مؤخر

10-02-2024

(لاہور نیوز) آئینی ترمیم کے معاملے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام مؤخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام بتایا گیا تھا، اب آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد نواز شریف لندن اور امریکا جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے، آئینی ترمیم لانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔