عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

10-02-2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت  نے نیب کی سماعت ملتوی کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ کے فاضل ججز  نے چیمبر سے عملے کے ذریعے فریقین کے وکلاء کو آگاہ کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا حتمی فیصلہ سُنانے سے روکنے کے حکم میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔