وزیراعلیٰ پنجاب کو سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش

10-02-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق 10 ہزار 398 سے زائد بچوں سے متعلقہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 8 ہزار 406 سے زائد کیسز کو حل کر لیا گیا جبکہ 202 کیسز زیر تفتیش ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 673 کیسز کی ایف آئی آرز درج ہوئیں، 3 ہزار 864 گمشدہ بچے بحفاظت ورثا کے سپرد کئے گئے، جنسی زیادتی کی 740 اور اغواء کی 441 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنسی زیادتی کے مرتکب 62 ملزمان کو گرفتار کروایا گیا اور 42 کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے۔