قصور میں محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، نایاب نسل کا مگرمچھ برآمد

10-02-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر نایاب نسل کے جنگلی جانوروں کی سمگلنگ کے خلاف پنجاب بھر میں سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

قصور میں محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کا مگرمچھ برآمد کر لیا،'مارش مگرمچھ' کی لمبائی 7 فٹ ہے جس کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔ چھاپہ مار ٹیم  نے مگرمچھ غیر قانونی تحویل سے برآمد کر لیا اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، برآمد ہونے والا مگرمچھ 'گٹ والا وائلڈ لائف بریڈنگ سینٹر' منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا بیرون ملک مگرمچھ کی کھال اور گوشت فروخت کئے جاتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ، بقا کے لئے اتنے وسیع اقدامات کئے جا رہے ہیں۔