پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 82 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

10-02-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 304 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 108 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 14 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.69 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر آ گیا ہے۔