سیاسی جماعتوں کا احتجاج، ریڈ زون ایک مرتبہ پھر سیل، عوام خوار
10-02-2024
(لاہور نیوز) سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں ریڈ زون کو ایک مرتبہ پھر سیل کر دیا گیا۔
ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں جبکہ ریڈ زون کو جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔ ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینر رکھ دیئے گئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، صبح سویرے دفاتر اور تعلیمی اداروں کو جانے والے سڑکوں پر خوار ہو گئے۔