جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر شگاف، ٹوٹنے والی سیوریج لائن مرمت کر دی گئی

10-02-2024

(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر شگاف پڑنے سے ٹوٹنے والی سیوریج لائن کو مرمت کر دیا گیا۔

مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کو مکمل طور پر فعال ہونے میں مزید پانچ روز درکار ہیں، مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کو جزوی طور پر ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ہے، ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈائیورشن لگا کر سروس روڈ سے ٹریفک کو چلایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن ریونیو سوسائٹی کے قریب سڑک پر شگاف پڑنے سے ایک کار گڑھے میں جا گری تھی لیکن اس حادثے کے دوران کار کا ڈرائیور محفوظ رہا، شگاف پڑنے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ کار کے گڑھے میں گرنے پر ٹریفک وارڈن موقع پر پہنچے اور گاڑی کو نکالنے اور ٹریفک بحال کرنے میں مصروف ہو گئے تھے۔