گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 131 نئے کیسز رپورٹ

10-02-2024

(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 720 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1965 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 109، لاہور سے 08 اور قصور سے 02 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد اور اٹک سے 3-3 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، جہلم، گوجرانوالہ، چکوال، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔  ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔