اکتوبر میں گرمی کا زور برقرار، درجہ حرارت 37 گریڈ تک جانے کا امکان

10-02-2024

(لاہور نیوز)اکتوبر کے آغاز میں بھی گرمی کا زور نہ ٹوٹ سکا، صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں دن گرم جبکہ راتیں ٹھنڈی محسوس کی جائیں گی، 15 اکتوبر کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک جا پہنچا ہے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں آج بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 200 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔