بینائی سے محروم افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج دسویں روز بھی جاری

10-02-2024

(لاہور نیوز) بینائی سے محروم افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج دسویں روز بھی جاری ہے۔

نابینا افراد نے سی ایم ہاؤس کے باہر ڈیرے جما لئے، دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، کسی بھی مظاہرین پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ نابینا افراد کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے اور بے روزگار نابینا افراد کو روزگار دیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے نابینا افراد سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت کر دی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کر کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔