مہنگائی کے وار کم نہ ہو سکے، تین سبزیوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں

10-02-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کے وار کم نہ ہو سکے، سرکاری ریٹ لسٹ میں تین سبزیوں اور تین پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرایا جا سکا، پیاز 145 روپے کے بجائے 180 روپے، ٹماٹر 120 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔ اسی طرح پھلوں میں سیب 230 روپے کے بجائے 280 روپے، کیلا درجہ اول 135 روپے کے بجائے 160 روپے، کیلا درجہ دوم 85 روپے کے بجائے 120 روپے فی درجن بیچا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ آڑو 380 روپے، آم چونسہ 250 روپے اور پپیتا 360 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔