وزیر اعلی پنجاب نے احتجاجی نابینا افراد پر سختی نہ کرنے کی ہدایت کر دی
10-01-2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس لے لیا، انتظامیہ کو نابینا افراد سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
مریم نواز شریف نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کر کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا۔ پولیس کے سرپھاڑ نے کے باوجود وزیر اعلیٰ نے نابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔ واضح رہے کہ نابینا افراد لاہور فیصل چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں، نابینا افراد نے سڑک واگزار کرانے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔