گیارہویں جماعت کے نتائج، مجموعی طور پر لڑکیاں آگے رہیں

10-01-2024

(لاہور نیوز) گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، مجموعی طور پر لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں آگے رہیں۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے نتائج کا اعلان کیا۔ کنٹرولر امتحانات محمد زاہد کا کہنا ہے وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم کا شگرگزار ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا، مجموعی طور پر نتائج میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں آگے رہیں۔ انہوں نے کہا پری میڈیکل کا رزلٹ 62.93 فیصد جبکہ پری انجینئرنگ کا رزلٹ 68.05 فیصد رہا، اسی طرح آرٹس گروپ میں پاس ہونے کا تناسب 43.54 فیصد رہا، جنرل سائنس کے رزلٹ کا تناسب 51.58 فیصد اور کامرس کا رزلٹ 51.02 فیصد رہا۔ گیارہویں جماعت کے امتحانات میں ایک لاکھ 62 ہزار 684 بچوں نے امتحان دیا جن میں سے84 ہزار 785 طالب علم پاس ہوئے۔