سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

10-01-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں بینچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بینچ میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ بینچ میں شامل سینئر جج جسٹس منیب اختر  نے گزشتہ روز بینچ میں شمولیت سے معذرت کی تھی، جسٹس منیب اختر  نے کہا کہ میری معذرت کو کیس سننے سے انکار نہ سمجھا جائے۔ گزشتہ روز سماعت جسٹس منیب اختر کی عدم موجودگی پر ملتوی کی گئی تھی، جسٹس منیب اختر  نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بینچ میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے دو خط لکھے۔ بینچ میں نئے جج کو شامل کرنے کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اجلاس کے بعد آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔