عظمیٰ بخاری کی غلط فہمی، پنجاب ان کے ساتھ نہیں ہے: فواد چودھری
10-01-2024
(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی غلط فہمی ہے، پنجاب ان کے ساتھ نہیں ہے۔
پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں، دو سال میں پی ٹی آئی میں نئے لوگ آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی غلط فہمی ہے، پنجاب انکے ساتھ نہیں ہے، حافظ نعیم اور مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کیساتھ مل بیٹھے تو حکومت نہیں چل سکتی۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کا احتجاج ایک جماعت کا احتجاج نہیں ہو گا بلکہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان سے بھی قافلے آئیں گے اور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔