سنگجانی جلسہ کی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغادت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

09-30-2024

(لاہور نیوز) سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع  کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا ، آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی میں کیے گئے جلسے میں کی گئی تقاریر پر حکومت ایکشن میں آگئی۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضابطہ فوجداری کی سیکشن 196 کے تحت حکومت درخواست جمع کروائے گی، سیکشن 196 کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔ دوسری جانب اس سیکشن کے تحت گرفتاری کیلئے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہو گی، وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے فیصلے کی توثیق کر دی، معاملے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کیلئے درخواست کر دی گئی ہے۔