ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن، ہزاروں کی تعداد میں آتشی ہتھیار اور گولیاں برآمد

09-30-2024

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1249 کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 34647 پسٹلز، 2705 بندوقیں، 2440 رائفلز، 596 ریوالورز بھی برآمد ہوئے، ملزمان سے 02 لاکھ 52 ہزار 135 گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 117 کلاشنکوفیں، 7148 پسٹلز، 506 رائفلز، 276 بندوقیں اور 62 ریوالورز برآمد ہوئے، 40 ہزار سے زائد گولیاں بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئیں۔