ورلڈکپ کیلئے پلان بنا لیا، اچھے رزلٹ کی امید ہے: قومی کرکٹرز

09-30-2024

(لاہور نیوز) قومی ویمن ٹیم کی کرکٹرز نے کہا ہے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پلان تیار کر لیا، امید ہے اچھے رزلٹ آئیں گے۔

آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل پاکستان کھلاڑی نشرہ سندھو نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے ہماری تیاری اچھی ہے، گروپ میں مضبوط ٹیمیں ہیں اور ان کے لئے پلان بنا لیا ہے، دبئی میں کافی گرمی ہے لیکن ملتان میں کیمپ سے فائدہ ہوا، کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل کر پاکستان کو جتوائیں۔ سعدیہ اقبال نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے تیاری کافی اچھی کی ہوئی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے کافی اعتماد ملا، دبئی کی پچز سپنرز کے لئے سازگار ہوتی ہیں اور اسی چیز کو دیکھتے ہوئے ٹیم کا کمبی نیشن بنایا ہے۔ اس موقع پر صدف شمس نے کہا ہے کہ یہ میرا دوسرا ورلڈ کپ ہے اور اس کے لئے میں کافی پرجوش ہوں، پر امید ہیں کہ میگا ایونٹ میں اچھے رزلٹس آئیں گے۔