کلیئرنس کا ایک اور موقع، قومی کرکٹرز کے آج پھر فٹنس ٹیسٹ

09-30-2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کا ایک اور موقع مل گیا جس سلسلے میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج پھر ہوں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق 8 سے 10 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، ان کرکٹرز میں سے کچھ کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکے تھے، زیادہ تر کرکٹرز وہ ہیں جو فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کا دوبارہ موقع دیا جا رہا ہے، پی سی بی کسی کرکٹرز کے ساتھ زیادتی ہونے کے حق میں نہیں ہے، 2 کلو میٹر دوڑ میں قومی کرکٹرز کو بہتری لانے کا ٹاسک ملا ہے۔