کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی

09-30-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر سے مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 148 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 114 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا تاہم یہ مثبت رجحان زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکا اور مندی کا آغاز ہو گیا جو کاروباری دن کے اختتام تک برقرار رہی۔ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 365 پوائنٹس کمی کیساتھ 81 ہزار 292 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔