ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ : پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

09-30-2024

(ویب ڈیسک) پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو میزبان ملک نے شکست دی۔ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو چھ پوائنٹس سے کامیابی ملی، پاکستان کے خلاف ایران کی کامیابی کا سکور 45-41 رہا۔ اس سے قبل صبح ہونیوالے سیمی فائنل میں پاکستان نے عراق کو اٹھاون اکیس سے شکست دی تھی۔