اے این ایف کی کارروائیاں، 45 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
09-30-2024
(لاہور نیوز) اے این ایف نے 8 کارروائیوں میں 45 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائیاں لاہور، اسلام آباد اور حیدرآباد میں کی گئیں، کارروائیوں میں 35 کلو 120 گرام چرس، 8 کلو 400 گرام افیون برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران 60 گرام ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔