سیو غزہ مارچ کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت ایک بار پھر گرفتار

09-29-2024

(لاہور نیوز) سیو غزہ مارچ کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا، مشتاق احمد سمیت 10 مظاہرین کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا جو سیو غزہ مہم کی جانب سے غزہ کے لئے احتجاج کر رہے تھے۔ واضح رہے گزشتہ ماہ میں سیو غزہ مارچ کے دوران مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد میں رہائی ملی تھی۔