اے ایس پی کی وردی پہن کر پولیس آفس جانے والی نوسرباز خاتون گرفتار
09-29-2024
(لاہور نیوز) اے ایس پی کی وردی پہن کر پولیس آفس جانے والی نوسرباز خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس آفس داخل ہونیوالی خاتون نے وردی پولیس کی پہنی ہوئی تھی تاہم جوتا فینسی پہن رکھا تھا، جعلی خاتون افسر نے کہا کہ آفیسر کو باہر بلائیں مجھے ان سے کام ہے۔ سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو جوتا فینسی ہونے پر شک گزرا تو انہوں نے پوچھ گچھ کی جس کے دوران نوسرباز خاتون ثبوت نہ دے سکی۔ دوسری جانب سول لائنز پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔