کالے قانون بنا کرملک نہیں چل سکتا: شاہد خاقان عباسی

09-29-2024

(لاہور نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ کالے قانون بنا کر ملک نہیں چل سکتا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکمران ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں، نوجوان مایوسی کی باتیں کر رہے ہیں، پاکستان میں احساس محرومی بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ کالے قانون بنا کر ملک نہیں چل سکتا، آئینی ترامیم پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، لیکن رات کےاندھیرے میں پہلی دفعہ دیکھی، اراکین اسمبلی کو بھی آئینی ترمیم بارے پتہ نہیں تھا، یہ کونسی جمہوریت ہے؟۔