پاکستانی لڑکے پسند نہیں، ارب پتی غیر ملکی سے شادی کرونگی: اقرا وسیم

09-29-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقرا وسیم نے انکشاف کیا کہ وہ شادی کیلئے امریکی یا برطانوی لڑکا تلاش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے باہر شادی کرنا چاہتی ہیں، انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں تاہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے شادی کرسکتی ہیں اور وہیں رہنا چاہتی ہیں۔ اقرا وسیم نے شادی کیلئے شرط رکھی کہ بزنس مین لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش ہے جو ارب پتی ہو۔