سبز مصالحہ جات کے نرخ آؤٹ آف کنٹرول، پیاز ، ٹماٹر مزید مہنگے

09-29-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہو گئیں، پیاز اور ٹماٹر کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد پیاز کے سرکاری نرخ 145 روپے کلو ہوگئے جبکہ مارکیٹ میں پیاز 170 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا گیا ، سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر 140 روپے جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے کلو بیچا جارہا ہے۔ اسی طرح آلو 83 روپے کی بجائے مارکیٹ میں 90 روپے، لہسن 550 روپے کی بجائے 700 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، ادرک چائنہ 10 روپے اضافہ سے 670 روپے کلو ہو گیا لیکن مارکیٹ میں ادرک 800 روپے کلو تک بیچا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں بند گوبھی 180 اور پھول گوبھی 100 روپے کلو تک دستیاب ہے جبکہ ٹینڈے 220 روپے کلو تک بیچے جارہے ہیں۔