چھٹی کے دن ورزش کرنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟جانئے
09-28-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن ورزش کرنا قلبی مرض، گردوں کے مسائل اور موٹاپے جیسے 200 سے زائد صحت کے مسائل کے خطرات میں کمی کے لیے کافی ہے۔
90 ہزار کے قریب افراد (جو چھٹی کے دن تمام ورزشیں کیا کرتے تھے یعنی ویک اینڈ واریئر) پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ ان افراد کی صحت ہر وہی اثرات مرتب ہوئے جو ہفتہ بھر ورزش کرنے والوں کی صحت پر مرتب ہوئے تھے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کی مجموعی مقدار (فی ہفتہ 150 منٹ تجویز کردہ) ایک طرز پر کی جانے والی جسمانی سرگرمیوں سے زیادہ فائدہ رکھتی ہے، جسمانی سرگرمی کئی بیماریوں کے خطرات کو متاثر کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تحقیق میں واضح کیا گیا کہ ویک اینڈ وایئر سرگرمی صرف قلبی بیماریوں کے خطرات کو کم نہیں کرتی (جو کہ ماضی کی تحقیق میں بتائے گئے) بلکہ متعدد کیفیات بشمول گردوں کے دائمی عارضے سے لے کر مزاج کی خرابی تک سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔