عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
09-28-2024
(لاہورنیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6ڈالرز کمی سے 2657ڈالرز کا ہوگیا۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 700روپے کمی سے 2لاکھ 76ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 601روپے کمی سے 2لاکھ 36ہزار 625روپے کا ہوگیا۔ واضح رہے گزشتہ روز عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے فی تولہ نرخوں میں اضافہ ہونے سے ملکی سطح پر فی تولہ سونا 1500روپے اضافے سے 2 لاکھ 77ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔