احتجاج کے نام پر فساد کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے : طلال چودھری

09-28-2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر فساد کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا ملک میں چند عناصر گالی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ایسے عناصر کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں کی جائے گی، پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، پی ٹی آئی دوست ممالک سے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب پر یلغار پر یلغار کیوں کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں، پنجاب میں احتجاج کیلئے مسلح لوگ باہر سے لائے جاتےہیں، چند عناصر ملک اور اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں۔ طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے، عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔