انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہمیں منظم کرکٹ کھیلنی ہو گی، جیسن گلیسپی

09-28-2024

(لاہور نیوز) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہمیں منظم کرکٹ کھیلنی ہو گی۔

جیسن گلیسپی نے کہا انگلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کے سلسلے میں وہ بہت زیادہ ُپرجوش ہیں، مستقل مزاجی سے پرفارمنس دینی ہو گی، پلان کے مطابق کھیلے تو یقیناً نتائج ہمارے حق میں ہونگے۔ انہوں نے کہا بہت زیادہ کھلاڑیوں کو بینچ پر بٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اگر ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے تو یہ کھلاڑی وہاں جا کر کھیلیں، نوجوان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ سے سلیکشن کے ذریعے انہیں ٹیم میں آنے کا موقع ملے گا۔