محکمہ ریلوے کا جعفر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

09-28-2024

(لاہور نیوز) محکمہ ریلوے نے 45 روز تعطل کے بعد جعفر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ کے درمیان جعفر ایکسپریس 11 اکتوبر سے چلائی جائے گی، 26 اگست کو کولپور اور دوزان کے درمیان پل کو دہشتگردوں نے تباہ کر دیا تھا، پل تباہ ہونے کے باعث کوئٹہ جانے والی ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دی گئیں تھیں۔ ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ پل کی مرمت کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، ریلوے کے ٹریک، پل اور ٹرین کی حفاظت کے لئے مقامی انتظامیہ اور ایف سی سے معاملات بھی طے پا گئے، 11 اکتوبر سے جعفر ایکسپریس کو بحال کر دیا جائے گا۔