عائزہ خان کے برائیڈل لک میں حسن کے جلوے، فیشن کی دنیا میں تہلکہ
09-28-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے برائیڈل لک میں حسن کے جلوے بکھیر کر فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں عائزہ خان کو سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے جس پر گولڈن رنگ کی کشیدہ کاری جوڑے کو مزید حسین بنارہی ہے۔ اس موقع پر اداکارہ نے گہرا میک اپ کررکھا ہے اور ساتھ ہی بھاری جیولری بھی پہنی ہوئی، برائیڈل لک میں مختلف ادائیں عائزہ کے حسن کو دو آتشہ کررہی ہیں۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحو ں کی جانب سے محبت بھرتے کمنٹس کی برسات بھی کی جارہی ہے۔