یوٹیلٹی سٹورز پر 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی

09-28-2024

(ویب ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

ترجمان یوٹیلٹی سٹورزکا کہنا ہے کہ قیمتوں میں10 سے لیکر 190 روپے تک کم کی گئی ہے،170 سے زائد اشیاء کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا،چائے،مصالحہ جات اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی 800 سے زائد اشیاء سستی کی گئی تھیں،یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی شرط لاگو نہیں،ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔